ملائیشیا; پی آئی اے کے طیارہ کو قبضہ میں لے لیا گیا

ملائیشیا; پی آئی اے کے طیارہ کو قبضہ میں لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے استدعا کی ہے کہ وہ سفارتی ذرائع سے اس معاملے کو حل کے لئے اقدامات کرے ۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے۔ پی آئی اےکےبوئنگ777 طیارےکوکولاالمپورایئرپورٹ پرروکا کیا گیا۔ پی آئی اے کے ایک طیارے کو برطانیہ میں زیر سمارت ایک کیس کے تناظر میں ملائیشیا کی ایک مقامی عدالت نے یک طرفہ حکم پر روک لیا گیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو طیارے کی باقاعدہ لیز کی رقم ادا کی جارہی تھی۔کچھ رقم پر تنازعہ تھا جس کا معاملہ برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے، پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے استدعا کی ہے کہ وہ سفارتی ذرائع سے اس معاملے کو حل کے لئے اقدامات کرے ۔
دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کوکولاالمپورسےاسلام آبادپہنچانےکیلئے متبادل انتظامات کرلیے ۔خلیجی ممالک کی  ایرلائن گلف ایئرسے167مسافروں کوکولاالمپوروقت کےمطابق رات8بجےاسلام آبادکیلئےروانہ کیاجائےگا، پی آئی اے حکام کے مطابق مسافر ہفتےکی صبح اسلام آبادپہنچیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer