(سٹی42) صدیق ٹریڈ سینٹر انتخابات میں خدمت گروپ نے میدان مارلیا ، خدمت گروپ کے سید اظہر عباس شاہ 242ووٹ کے ساتھ صدر منتخب جبکہ مخالف امیدوار وقاص چودھری 130ووٹ حاصل کرسکے ۔
تفصیلات کے مطابق صدیق ٹریڈ سینٹر انتخابات میں خدمت گروپ کے سید اظہر عباس شاہ صدر منتخب ہوگئے، سید اظہر عباس شاہ 242ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار وقاص چودھری 130ووٹ حاصل کرسکے،صدیق ٹریڈ سنٹر کے الیکشن میں کل 374ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صدیق ٹریڈ سنٹر کے تاجران کا الیکشن، پولنگ جاری صبح 9 بجے شروع ہوا جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہا،الیکشن میں خدمت گروپ اورامن گروپ مدمقابل تھے،400 ووٹرز میں سے 374 ووٹ کاسٹ ہوئے۔