(زاہد چودھری) لاہور میں ڈوگ بریگیڈ غیر فعال، شہری آوارہ کتوں کے نرغے میں آگئے۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کتوں کے کاٹنے سے مزید 83 متاثرہ شہری ہسپتال پہنچ گئے۔
لاہوریوں پرآوارہ کتوں کے لگاتار وار، حکومت اور ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کوتلف کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ گزشتہ برس کے دوران کتے کاٹے کے 15 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے۔ 24 گھنٹوں میں کتوں کے کاٹنے سے مزید 83 متاثرہ شہری ہسپتال پہنچ گئے، 14 روز میں متاثرہ شہریوں کی مجموعی تعداد 564 ہوگئی۔