ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے نےامپورٹڈ موبائل فونز بلاک کردیئے

پی ٹی اے نےامپورٹڈ موبائل فونز بلاک کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) ایف بی آر کے ٹیکس تفصیلات ارسال نہ کرنے پر پی ٹی اے نے صارفین کے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز بلاک کردیئے۔

 نئے ٹیکس کلچر میں ایف بی آر کی ناقص ٹیکس پالیسی کا وبال شہریوں کے سر آن پڑا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس تفصیلات ارسال نہ کرنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نےصارفین کے لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹڈ موبائل فونز بلاک کردیئے۔

ذرائع کے مطابق  گوگل پگزل سیریز، ون پلس اور مائیکروسافٹ کے متعدد ماڈلز بلاک کئے گئے ہیں جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے 60 یوم کے قانون کے حوالے سےامپورٹڈ موبائل فونز بند کیے۔

قانون دان صفدر شاہین پیر زادہ نے پی ٹی اے اور ایف بی آر کی نا اہلی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ صارفین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی موبائل فون ٹیکس سے کروڑوں کی آمدن ہوتی ہے، حکومت متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

موبائل فون صارفین نے مذکورہ معاملے پر پی ٹی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلیاں روز کسی نئی پریشانی کا پیغام لاتی ہیں۔

صارفین کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کی تفصیلات کے لیے آن لائن پورٹل کے علاوہ کہیں تفصیلات میسر نہیں جس پر حکومت موثر پالیسی بنائے۔

Sughra Afzal

Content Writer