سٹی42: پاکستان ریلوے نے مکینیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، کمرشل ٹرانسپورٹ اور سگنل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 17 اور18 کے سات افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے۔ نوٹیفیکیشن جاری۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے محمد غفران خان کو سیکرٹری و چیئرمین ریلویز کے سٹاف آفیسر کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسجد رشید مرزا کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈبلیو ون منسٹری آف ریلویز تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ون منسٹری آف ریلویز میاں فصل الہٰی کی خدمات چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے سپرد کردی گئیں، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ابوبکر فاروق کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹور منسٹری آف ریلویز۔
عثمان اکبر پوپلزئی کوڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون منسٹری آف ریلوے، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مسز حنا ء عرفان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ون منسٹری آف ریلویز، مارینا عتیق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ون منسٹری آف ریلویز تعینات کردیا گیا۔