( سٹی42) کسانوں کی کھاد اوردیگر زرعی سہولیات پر حکومتی سبسڈی اب فصل کی پیداوار سے مشروط ہوگی، جو شہر جس فصل کے لیے بہتر ہو گا اب وہاں اس فصل کی پیدوار کے مطابق کسانوں سبسڈی ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت صوبہ بھر کے کسانوں کو مارکیٹ میں جاری بحران سے نکالنے کے لیے نئی پالیسی لائی جارہی ہے جس میں حکومت نے سبسڈی دینے کا نیا فارمولہ بھی تیار کیا ہے۔ حکام کے مطابق کسانوں کے لیےسبسڈی اب زون اور فصل کی پیداوار سے مشروط ہوگی، نئی پالیسی میں پنجاب کو فصلوں کی پیدا وار کے مطابق زون میں تبدیل کیا جائے گا جہاں جس فصل کی پیداوار بہتر ہوگی وہیں ان کسانوں کو سبسڈی دی جائے گی جبکہ جہاں کسی بھی فصل کی پیدوار کم ہوئی تو وہاں کے۔
کسانوں ان کے زون کے مطابق فصل کاشت کرنے کی اجازت ہو گی اور وہ حکومت کی سبسڈی سے مستفید ہو سکیں گے۔ محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے فارمولے کا مقصد کسانوں کو مارکیٹ میں جاری بحران سے تحفظ دینا ہے۔ اور بہتر پیداوار والے زون میں کسانوں کو بہترین سہولیات اور مارکیٹ ریٹس ملیں گے۔