ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپورٹس کے فروغ کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

اسپورٹس کے فروغ کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائیں گے: حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسپورٹس کے فروغ کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائیں گے، ہم نوجوانوں کو نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے بنو قابل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کیلئے شرم کا مقام ہے، یہاں آئی ٹی یونیورسٹی ہونی چاہیے، یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، صرف کیمپس سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے، الخدمت جلد مائیکرو فنانسنگ شروع کرنے والی ہے، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام گیم چینجر ہے، ملک بھر میں 13 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، اسپورٹس کے فروغ کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائیں گے، جلد ووکیشنل پروگرام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑانے والے 40 سال سے اس صوبے میں حکومت کر رہے ہیں، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔ 

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ دھرنا کب ختم کریں گے مطالبہ کیا ہے؟ جس کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو با اختیار کریں، دہشت گردی ختم کریں، شہروں میں بلدیاتی نظام کو مضبوط کریں، فنڈز دیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے ہو رہے ہیں۔