اسرار خان : گلدشت ٹاؤن سے کمسن بچے کے لاپتہ ہونے کاواقعہ، پولیس نے 15کی کال پرفوری ریسپانس کرتے ہوئے 6سالہ مومن کووالدین سےملوادیا۔
گلدشت ٹاؤن پولیس نےسیف سٹی کیمروں، ہیومین ریسورس سےمددحاصل کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 6 سالہ مومن گھرسےکھیلنے کے لئے نکلا اور دورجانےپرواپسی کا راستہ بھول گیا،
6سالہ مومن کےبحفاظت ملنےپروالدین نےپولیس کاشکریہ اداکیا ۔