ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: ضلع خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان: ضلع خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع خاران اور اس کے جنوب مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زیرِ زمین محدود کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔