(سٹی 42) پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک اننگز میں 6 اسپنرز کا استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سکواڈ میں 6 سپنرز شامل تھے جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔