ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے اثرات،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی

گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے اثرات،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ڈی سی محمد علی اعجاز نے گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دیدیا،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے سر گرم ہے۔
اےسیز، پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،لاہور بھر کی مارکیٹوں میں سبزیوں، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کے نتیجے میں گزشتہ تین روز میں مرغی، انڈوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بھنڈی، مونگرے اور گاجر کی مقررہ قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کی کمی،کھجور کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 اسی طرح سیب، امرود اور انار کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اور فارمی انڈوں میں 10 روپے درجن کمی ہوئی ہے۔
 ڈی سی نے گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔