ویب ڈیسک : سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے موٹرسائیکل سواروں کے بعد چنگ چی اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا ۔
سی ٹی او لاہور نے حال ہی میں فیصلہ سنایا ہے کہ بغیر ہیلمٹ لوڈر رکشہ اور چنگ چی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر آنے والے ہر ڈرائیور اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ کمرشل وہیکلز بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لاہور میں سفر نہیں کر سکیں گی،14 انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر نائٹ شفٹ میں بھی سٹاف تعینات کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں سرکل آفیسر، انچارج سیکٹر ٹریفک سٹاف کے ہمراہ خصوصی طور پر انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر موجود ہوں گے، لاہور میں ٹریفک کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔