ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیض فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھارتی اداکارہ کی لاہور آمد

فیض فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھارتی اداکارہ کی لاہور آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیض فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھارتی اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں۔

نندیتا داس نے لاہور میں منعقد کیے گئے فیض فیسٹیول میں شرکت کی اور سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں، میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مگر حادثی طورپربن گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں گانا سیکھنا چاہتی ہوں، میں شاعری کرنا چاہتی ہوں۔

نندیتا داس کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رام چند میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ نندیتا اداکاری کے ساتھ اب ہدایتکارہ بھی ہیں اور کئی فلمیں بناچکی ہیں۔