سٹی42: سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد عبور کر جانے والے ضرورت مندوں کے لئے آسانی پیدا ہو گئی حکومت نے سرکاری ملازمت کے لئے درخواست دینے والوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں پانچ سال کی رعایت دے دی۔
سندھ کی صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اس بِل کو واپس اسمبلی کو بھیج دیا تھا جبکہ گورنر نے جامعات اور بورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض کیا تھا۔
اس کےساتھ سندھ کابینہ نے ایک اہم کام یہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت دی گئی تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔