ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جمخانہ کلب میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

لاہور جمخانہ کلب میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : لاہور جمخانہ کلب میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ،سلمان صدیق پینل اور ڈاکٹر علی رزاق پینل کے درمیان مقابلہ ہے۔5 ہزار 500 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کاعمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
 ڈاکٹر علی رزاق پینل میں قمر خان بوبی، سید عابد حسین منہاج امیدوار ہیں۔طاہر رضا نقوی، اسد عزیز خان، عمر جاوید ضیا، وقار نثار بھی امیدوار ہیں۔ڈاکٹر نجم الدین، امین تقی بٹ، شہریار شامی، سرمد ملک اور آغا قاسم رضا بھی ڈاکٹرعلی رزاق پینل کے امیدوار ہیں۔ دوسری جانب سلمان صدیق پینل میں واجد عزیز خان، میاں مصباح الرحمان امیدوار ہیں۔سرمد ندیم، میاں پرویز بھنڈرا، سمیرا نذیر صدیقی، میاں وقار الدین ،شوکت جاوید، سردار قاسم فاروق علی، خواجہ عمران زبیر بھی امیدوار ہیں۔آغاعلی امام، میاں اظہر سلیم سلمان صدیق پینل کے امیدوار ہیں۔صنعتکار، بزنس مین، تاجر، سیاستدان،ججز، وکلا، بیوروکریٹس کی بڑی تعداد ووٹ ڈال رہے ہیں۔5 ہزار 500 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کاعمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔۔۔

Ansa Awais

Content Writer