ملک اشرف : اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کے متعلق کیس،ہائیکورٹ نے درخواست 17 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدراورجسٹس علی ضیاء باجوہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ، عدالت نے سٹیک ہولڈرز کو ملکر رولز میں خامیوں کو دور کرکے معاملے کا قابل عمل حل نکالنے کی ہدایت کررکھی ہے، تین رکنی بینچ زیادتی کیس کے ملزم واجد علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کررکھا ہے ،عدالت میں پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوں گے ، ڈی آئی جی لیگل ، اے آئی جی مانیٹرنگ ،سی پی او فیصل آباد سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوں گے ۔