ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 جاں بحق، 25 زخمی

 لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 جاں بحق، 25 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے والے زائرین کی کوچ الٹنے سے 16 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپورکی تحصیل رانی پور میں قومی شاہراہ پر حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں 16 زائرین جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کروایا۔

 مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئی، اور انتظامیہ کی مدد کی کوشش کی۔