پی ٹی آئی کا مقامی رہنما قاتلانہ حملہ میں زخمی

Swabi, PTI Leader, injured in shooting, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:صوابی میں پی ٹی آئی کا تحصیل صدر قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گیا۔

صوابی کے علاقہ  چھوٹا لاہور شرقی کے نورالامین خان پر نامعلوم افراد  نے فائرنگ کی۔نورالامین خان تحریک انصاف کے چھوٹا لاہور شرقی کے صدر ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نورالامین خان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہ۔ ان کو  باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

چھوٹا لاہور شرقی کی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔