سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر 

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔ 

سعودی عرب آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، ٹورٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزے پر سعودیہ جانے والے مسافروں پر ہوگا۔

سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائینز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 6ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافر کی بورڈنگ سے انکار کردیا جائے۔

ائیرلائینز انتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی آگاہ کردیا۔