نشتر  ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے مشکل کام مکمل، محسن نقوی نے آج افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں نشتر ہسپتال ون کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے پر آج ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔  

وزیراعلی محسن نقوی رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کی او پی ڈی کا افتتاح کرنے کے بعد  ملتان پہنچ گئے. ائیر پورٹ سے اپنے ساتھی وزرا اور افسران کے ساتھ وین میں سفر کرکے نشتر ہسپتال ملتان پہنچے ۔

  محسن نقوی نےریڈیالوجی۔ پیڈز میڈیسن۔ سرجیکل اور دیگر وارڈز  کی اپ گریڈیشن اور تعمیر نو کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ان تمام شعبوں کا دورہ کیا۔  انہوں نے نشتر ہسپتال میں اعلی معیار کے ساتھ اپ گریڈیشن کا کام  بروقت مکمل کر لئے جانے پر اطمینان کا اظہار  کیا اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ایکسین حیدر اور ان کی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا ۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈاکتروں اور نرسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،اس کا خیال رکھنے کی ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ہے۔نشتر ون ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے پوری ٹیم نے دن رات محنت کی، سبھی لوگ شاباش کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ حیات نو سکیم کے تحت ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم سے 16 وارڈز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔پہلے مرحلے میں نشتر ون ہسپتال کے 8 وارڈز کو جدید سہو لتوں سے آراستہ کرکے اپ گریڈ کیا گیا۔ سیکرٹری صحت  اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے بریفنگ دی۔

چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ۔  کمشنر ملتان، آر پی او، سی پی او۔ ڈپٹی کمشنر،ایم ایس نشتر ہسپتال،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.