گلیڈی ایٹرز بلے بازوں کادرد سر بننے والے احسان اللہ مین آف دی میچ قرار

گلیڈی ایٹرز بلے بازوں کادرد سر بننے والے احسان اللہ مین آف دی میچ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کو  گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے میں احسان اللہ  گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کیلئے خوفناک  خواب ثابت  ہوئے۔ انہوں نے آج کے میچ میں 12 رنز دے کر آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دیکھائی ، انہوں نے آج گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز  احمد کو  اپنا پہلا شکار بنایا جس کے بعد سیٹ بیٹسمین جیسن رائے کو   پویلین کی راہ دیکھائی ، احسان اللہ نے یہیں اختتام نہیں کیا بلکہ نمائشی میچ میں ایک اوور میں  وہاب ریاض کو 6 چھکے مارنے والے افتخار احمد کو صفر پر ہی چلتا کیا۔ 

فاسٹ بولرحسان اللہ نے روئے اور افتخار  کو لگاتار 2 گیندوں پر آوٹ کیا تھا جس کے بعد  وہ ہٹرک کرتے کرتے رہ گئے ،  احسان اللہ نے اس کے بعد بھی دل چھوٹا نہ کیا اور بڑی ہٹ لگانے کیلئے مشہور عمر اکمل کو  اپنے اگلے اوور میں شکار کیا اور پھر  اسی اوور میں نسیم شاہ کو بھی پویلین کی راہ دیکھائی ،  احسان اللہ نے 5 کھلاڑیوں کو  صرف 3 رنز دے کر آوٹ کیا لیکن اس کے بعد انہیں مزید 9رنز لگے لیکن  وکٹس میں اضافہ نہ ہو سکا ۔

 واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے  اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer