ویب ڈیسک: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس اس مرتبہ چیمپئن بننے کیلئے تمام چیزیں موجود ہیں۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح کرکٹ کھیلنا ہے، موقع کی تلاش میں تھا، پی ایس ایل ڈرافٹ میں دستیاب تھا پک نہ ہونے کا محسوس کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کال آئی تو میں نے ہاں بول دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلیڈی ایٹرز میری ہمیشہ دوسری ٹیم رہی ہے لیکن کھیل نہیں سکا، اب موقع ملا ہے تو ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
گلیڈی ایٹریز کے آل راؤنڈر نے کہا کہ کسی ٹیم میں پک نہ ہونے پر مایوس نہیں ہوا تھا، اس کو مثبت انداز میں لیا۔ میں نے سوچا کہ کوئی نہیں کھلانا چاہتا تو کوئی بات نہیں، میں پریکٹس میں رہا اور موقع کی تلاش میں تھا۔
Look who has joined the #PurpleForce ???? ????????#ShaanePakistan #WeTheGladiators pic.twitter.com/nKyGVbbxxd
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 14, 2023
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مجھے مینجمنٹ نے جو رول بھی دیا وہ بھرپور انداز میں ادا کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس نوجوان کھلاڑی ہیں، بیٹنگ تجربہ کار ہے۔ افتخار احمد اچھا کھیل رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور محمد نواز بھی فارم میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں جوش و ولولہ پایا جاتا ہے، مقابلے کی کرکٹ کی وجہ سے یہ لیگ دنیا بھر میں مقبول ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل کی بولنگ کوالٹی کی ہے، حارث، شاہین اور زمان کی بولنگ اس کی مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے والوں کا کیریئر طویل ہو جاتا ہے۔
Professor ????????@MHafeez22 joins Quetta Gladiators as replacement of Ahsan Ali, who was struggling with an injury.
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 14, 2023
The experienced all-rounder ⭐️ has joined the team in Multan #PurpleForce#ShaanePakistan #WeTheGladiators pic.twitter.com/0OpIcMCEpG
اپنی سابقہ ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کھیل کر بہت مزہ آیا، یہ میری اپنی ٹیم ہے۔