سجل علی اور ایما تھامپسن کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، ویڈیو وائرل

سجل علی اور ایما تھامپسن کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، ویڈیو وائرل
کیپشن: File Photo
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ سجل علی کی برطانوی اداکار اور اسکرین رائٹر ایما تھامپسن کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ورسٹائل اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی برطانیہ میں ریلیز سے قبل پریمیئر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔فلم کے پریمیئر میں سجل علی، ہدایت کار شیکھر کپور، پروڈیوسر جمائمہ خان، اداکارہ ایما تھامپسن، لیلی جیمز، اداکار شہزاد لطیف سمیت دیگر کئی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

پریمیئر کے موقع پر فلم کی کہانی کی مناسبت سے ڈھول ڈَھمَکے کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے فلمی ستارے محظوظ ہوتے رہے تاہم سجل علی اور ایما تھامپسن کی ڈھول کی تھاپ پر رقص اور شور و غل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔