ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تجویز پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پہلے ہی پی ٹی آئی کے استعفوں کے باعث خالی ہونیوالی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی تجویز پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پارٹی کے اہم رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی۔