ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کتنا اضافہ؟جان کر ہوش اڑ جائیں گے

petroleum price increased
کیپشن: petroleum price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کی  جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 147 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے43 پیسے کا اضافہ  کیا گیا  جس کے بعد قیمت 114 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 123 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.08 روپے کا اضافہ ہو گیا، نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 126.56 روپے ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کااطلاق رات12بجے سے ہوگا۔