انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل منظور

Human Organ and Tissue Transfer Amendment Bill
کیپشن: Human Organ and Tissue Transfer Amendment Bill
سورس: goolge
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جس کے تحت نادرا شناختی کارڈ جاری کرتے وقت شہری کی مرضی سے کارڈ پر آرگن ڈونر لکھا جائے گا۔

 پیر کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل 2021ء  کی تحریک قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پیش کیا گیا جس کی کسی نے مخالفت نہیں کی,بل منظور کرنے کی تحریک سینیٹر سیمی زیدی نے پیش کی۔

 وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان نے بل کی حمایت کی جس پر چئیرمین سینیٹ نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔بل کے تحت ڈونر کی رضا مندی سے اس کا نادرا شناختی کارڈ جاری کرتے وقت کارڈ  پر سرخ الفاظ میں اعضاء اور ٹشو ڈونر (آرگن ڈونر) لکھا جائے گا۔