(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان انتقال کرگئے، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے حاجی خیال زمان کئی ماہ سے موذی کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، جو گزشتہ روز ہار گئے۔
اپنے رکنِ قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کی رحلت کے بارے میں جان کربےحد افسردہ ہوں۔ میں انکےعزم و استقامت سے اس وقت نہایت متاثر ہوا جب شدید علالت کےباوجود انہوں نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرتےہوئے اہم ترین رائےشماری میں حصہ لیا۔میری دعائیں اور ہمدردیاں انکےاہل خانہ کیساتھ ہیں۔ pic.twitter.com/g3brSZ2tDd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 14, 2022
وزیراعظم عمران خان نے خیال زمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتےہوئے کہا کہ حاجی خیال زمان کی رحلت کے بارے میں جان کربے حد افسردہ ہوں، میں انکےعزم و استقامت سے اس وقت نہایت متاثر ہوا جب شدید علالت کےباوجود انہوں نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اہم ترین رائےشماری میں حصہ لیا، میری دعائیں اور ہمدردیاں انکےاہل خانہ کیساتھ ہیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 14, 2022
کچھ عرصہ قبل خیال زمان شدید علالت میں بھی قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ انکی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا pic.twitter.com/9xf4hZM9mE
انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ عرصہ قبل خیال زمان شدید علالت میں بھی قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ ان کی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔