سٹی 42: فیروز پور روڈ پر گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی کا عمل جاری ہے، جلد ہی آگ پر قابو پالیا جائے گا۔ ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے چند ماہ قبل شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی موٹرسائیکل اور کار پارکنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ریسکیو کی پندرہ گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھےجنہیں فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔