پی ایس ایل فائیو، پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو نوید سنادی

پی ایس ایل فائیو، پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پی ایس ایل فائیو کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا،اس بارپی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل فائیو شروع ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں،   پی ایس ایل فائیو کا میلہ 4شہروں میں 20فروری سے22مارچ تک جاری رہے گا،اس حوالے سے میچز کے دوران مین روڈز کو بند نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے، ٹریفک پولیس نے روڈ کھلے رکھنے کی سفارشات آئی جی پنجاب کو بھجوائی جاچکی ہیں، میچز کے دوران فیروز پور روڈ ، مین بلیوارڈ گلبرگ ،اور کینال روڈ کھلے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے اسی طرح حسین چوک اور حالی روڈ کو بھی میچز کے دوران کھلا رکھا جائے۔

کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل فائیو کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا،پی ایس ایل میں قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی، اردو میں کمنٹری کے فرائض رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان، عروج ممتازخان سرانجام دیں گے،ایلن ولکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینز انگلش میں کمنٹری کریں گے ان کے علاوہ مارک باؤچر، جونٹی رہورڈز اورڈومینک کارک انگلش کمنٹری کریں گے۔