واسا نےوزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کی دھجیاں بکھیر دیں

واسا نےوزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کی دھجیاں بکھیر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) واسا نےوزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم کی دھجیاں بکھیردیں, ڈائریکٹر کنسٹرکشن ٹو عثمان بابر کے دفتر کی خوبصورتی میں حائل قیمتی سرسبز درخت کاٹ دئیے گئے۔
واسا کنسٹرکشن ٹو اورپی اینڈ ایس کےدفتر گلشن راوی میں قیمتی درخت کاٹےگئےہیں. ذرائع کے مطابق واسا ورلڈ بنک کی گرانٹ سےدفاتر کی تزئین و آرائش کرا رہا ہے، ڈائریکٹر عثمان بابر کے حکم پر درختوں کی کٹائی کرکےتناور درخت وہیں پھینک دیا گیا ہے. وزیراعظم عمران خان نے درختوں کی کٹائی پر پابندی اور نئے درخت لگانے کی واضح پالیسی دے رکھی ہے،کچھ روز قبل جلو میں درخت کاٹنے پرہائیکورٹ نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا تھا.

ڈائریکٹرعثمان بابر کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی پالیسی کو نہیں جانتے، مقامی رہائشیوں نےڈی جی ایل ڈی اےاور ایم ڈی واسا سے سنگین خلاف ورزی پر نوٹس لینےکی اپیل کی ہے، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ واسا افسران سے جواب طلب کرلیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔