ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب دھند کی گرفت میں، تمام موٹر ویز بند کردی گئیں

Fog Alert, City42, Motorway M3 closed, Motorways M4 closed, Motorway M5 closed, Punjab Fog, Abdulhakeem, Darkhana, Rajana, Multan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دسمبر کا تیسرا ہفتہ شروع ہوتے ہی پنجاب دھند کے غلاف میں لپٹ گیا۔ آج صبح غیر معمولی طور پر دھند زیادہ دکھائی دی اور شام کو بھی  سورج ڈوبنے سے پہلے ہی دھند کے غبار میں چھپ گیا۔
 چار موٹر ویز سر شام ہی بند کرنا پڑ گئی تھیں۔ بعد میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا کہ موٹر وے ایم ٹو کو بھی دھند کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔لاہور فیصل آباد موٹروے ایم 3 کو درخانہ سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
درخانہ سے رجانہ تک  M-3 موٹروے (لاہور-عبدالحکیم موٹروے) پر دھند  اس موٹر وے کے دوسرے حصوں سے نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔
M-3 موٹروے  لاہور کے قریب M-2 اور M-3 کے سنگم سے شروع ہوتی ہے اور عبدالحکیم کے قریب M-4 موٹروے پر ختم ہوتی ہے۔
"درخانہ" ایک گاؤں ہے جو عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب واقع ہے، جہاں M-3 اور M-4 موٹرویز آپس میں ملتی ہیں۔
"رجانہ" M-3 موٹروے پر واقع ایک اہم انٹرچینج اور ٹول پلازہ ہے۔
یہ موٹروے پنجاب کے اہم وسطی شہروں جیسے ننکانہ صاحب، جڑانوالہ، سمندری، اور پیرمحل کے قریب سے گزرتی ہے۔ 
آج شام موٹروے ایم 4 بھی دھند کا شکار ہے اور  گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر  تک کا ٹکرا آج شام دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر ویز اپ ڈیٹ

موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ 
موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے
موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر  تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ 

ہائی ویز اَپ ڈیٹ
قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند  بہت بڑھ گئی ہے جس کے سبب سڑکوں  پر حدِ نگاہ بہت کم ہو گئی ہے اور ٹریفک کو سخت دشواریوں کو سامنا ہے۔
قومی شاہراہ پر کسوال، اقبال نگر ، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی آج شب دھند چھائی ہوئی ہے۔
خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور میں بھی اس وقت دھند کا راج ہے۔
احمد پور شرقیہ،  رحیم یار خان اور صادق آباد میں دھند  کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار از حد سست ہو گئی ہے۔
قومی شاہراہ پر حد نگاہ  100 میٹر سے بھی کم ہے  اور بعض جگہوں پر حدِ نگاہ زیرو ہو  چکی ہے۔

موٹر وے پولیس کی گزارشات

موٹر وے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد  نے بتایا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔ دھند میں لین  واضح دکھائی نہین دیتیں اور لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ تمام ڈرائیور  فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
ترجمان نے کہا کہ مجبوراً دھند کے دوران سفر کرنے والے شہری روڈ یوزرز لین کے ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں تاکہ وہ خود اور دوسرے حادثہ سے مھفوظ رہ سکیں۔ 
دھند کے دوران تیز رفتار سے پرہیز کریں، آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
رہنمائی اور ہنگامی مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔