ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز  کے افسروں اور جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم قوم کو ناز ہے؛ محسن نقوی

سکیورٹی فورسز  کے افسروں اور جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم قوم کو ناز ہے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارجیوں  کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 

وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے  7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک یاسر خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید نائیک یاسر خان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ شہید نائیک یاسر خان نے جان دے کر خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ سکیورٹی فورسز  کے افسروں اور جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم قوم کو ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کر رہی ہے۔  

وزیرداخلہ نے کہا کہ آخری خوارجی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے۔