ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ؛ اغواء اور زنا کے مقدمے میں مطلوب ملزم ائرپورٹ سے گرفتار

 اسلام آباد ؛ اغواء اور زنا کے مقدمے میں مطلوب ملزم ائرپورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران اغواء اور زنا کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اجمل محمود نے بین الاقوامی ائرلائن کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم اغواء اور زنا کے مقدمے میں اسلام اباد پولیس کو مطلوب تھا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاون میں مقدمہ درج تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم خواتین کے اغواء اور زنا میں ملوث ہے۔