ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرا پارٹی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کامیاب امیدواروں کا اعلان

انٹرا پارٹی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کامیاب امیدواروں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: انٹرا پارٹی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے مختلف یونین کونسلز اور وارڈز میں کامیاب امیدواروں کے نام جاری کر دیے گئے، جہاں کارکنان نے بھرپور شرکت کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

یونین کونسل 66 ساندہ سے شبیر احمد 753 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، جبکہ غلام فرید 620 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب قرار پائے۔ اسی یونین کونسل سے چوہدری فیصل 393 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے,یونین کونسل 45 کرم نگر سے زاہد خان 567 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، جبکہ غلام حسین 485 ووٹ حاصل کر کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے,یونین کونسل 60 اقبال پارک سے احسن رضا 386 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، محمد عثمان 318 ووٹ لے کر نائب صدر جبکہ محمد جمیل 170 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے,یونین کونسل سادھوکی 257 سے عطاء اللہ 307 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔
وارڈ نمبر 1 جیولری گراؤنڈ سے رانا عبدالرحمن 757 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ خرم جٹ 337 ووٹ لے کر نائب صدر اور ندیم چھٹی 104 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے,یونین کونسل 218 شاد باغ سے عرفان بٹ 239 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے,یونین کونسل 93 خدا بخش روڈ سے اسد چھٹی 818 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ مظہر اقبال 499 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب قرار پائے,وارڈ نمبر 3 والٹن سے شہزاد عالمگیر سندھو 545 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ محمد منشا 342 ووٹ لے کر نائب صدر اور طاہر شیر 99 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے,اسی طرح یونین کونسل 59 محلہ ستھاں سے محمد امان 150 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوری روایات کے فروغ کا مظہر ہیں، اور منتخب نمائندے عوامی خدمت اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔