علی رامے:امریکامیں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پاکستان اورامریکاکامشترکہ سکیورٹی نظام، پنجاب حکومت کی پاکستان اور امریکاکےسکیورٹی تعاون کےمعاہدےکی منظوری۔
پنجاب حکومت اورسکیورٹی ادارےوزارت داخلہ کیساتھ ہر طرح سےتعاون کریگی، امریکاسےمفرورمجرموں کی نشاندہی و گرفتاری کیلئےمعلومات فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی مشترکہ کارروائیاں کریں گے، جعلی شناخت، انسانی سمگلنگ اور سنگین جرائم کے مقدمات میں تعاون ہوگا۔
پنجاب میں چھپے مطلوب اور مفرور افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، بین الاقوامی جرائم کیخلاف پاکستان اور امریکاکا مشترکہ حفاظتی اقدام ہوگا، پاکستان میں سپیشل ٹاسک فورس بھی قائم ہوگی۔