الیکشن 2024 کا شیڈول تھوڑی دیر بعد جاری کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

Sikandar Sultan Raja, Chief Election Commissioner, Election2024, CEC, Supreme Court of Pakistan, Chief Justice of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن 2024 کے شیڈول کااعلان کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔چیف الیکشن کمشنر کا سٹاف اور  الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ  الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے ، الیکشن 2024 کا شیڈول تھوڑی دیر بعد جاری کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہنگامی اجلاس کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچنے کے بعد وہاں موجود صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ  الیکشن 2024 کا شیڈول تیار ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا معاملہ ڈسٹرب نہیں کرے گا۔میں نے ہمیشہ کہا کہ انتخابات فروری میں ہونگے۔
 ہمارا الیکشن شیڈول تیار ہے۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، آج چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی جو بہت خوش گوار رہی۔ 

ایک سوال کے جواب مین چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا۔

 چیف الیکشن کمشنر  نے کہا کہ الیکشن 2024 کا  شیڈول کچھ دیر تک جاری کریں گے ۔بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشن ناک ہے، مگر دعا گو ہیں۔ 

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیو ل پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔ 
چیف الیکشن کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہائیکورٹس کے الیکشن ڈیوٹی کے لئے ماتحت عدلیہ کے جج فراہم کرنے سے انکار کے بعد بیوروکریسی سے آراوز لیئے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عملی طور پر آر اوز کی تربیت کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہیے،سپریم کورٹ کا حکم آیا ہے تو شیڈول آج دے دیں گے۔تحریک انصاف کو شیڈول کے بعد لیول پلئینگ فیلڈ دیں گے۔ تحریک انصاف کے مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر کرتے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ہم  سپریم کورٹ کے شکر گذار ہیں انہوں نے ہمیں اس مصیبت (ہائی کورٹ کا حکم امتناعی)سے نکالا۔

میری بھرپور خواہش ہے کہ سیاسی قیادت مل کر بیٹھے،چیف الیکشن کمشنر

ایک سوال کے جواب مین چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ میری بھرپور خواہش ہے کہ سیاسی قیادت مل کر بیٹھے۔ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ میں تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں،انہوں نے ہی میری نامزدگی کی۔