سی بی ڈی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے:وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی

سی بی ڈی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے:وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گارڈن ٹاؤن چوک پر 8/10روز تک کام شروع ہوجائے گا، سی بی ڈی بہت محنت اور تیزی سے کام کررہی ہے۔ 

 سی بی ڈی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ لاہور بریج کی طرز پر ایک نیا پل فیروز پور روڈ پر بنا رہے ہیں، نئے پل پر تین روز میں کام کا آغاز ہو جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ  ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ اب فصلوں کو نہیں جلایا جا رہا مگر سموگ اب بھی ہے۔ سموگ سے متعلق سارے مسائل صرف دو یا اڑھائی ماہ میں آتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ سموگ کی اصل وجوہات کیا ہیں۔ کسی ایک طبقے کیلئے سب کچھ بند نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مصنوعی بارش کیلئے بادل ضروری ہوتے ہیں، ہم یہ تجربہ کریں گے جب ماحول بنے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کی حالت کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے اور ان کی صورتحال بہت جلد مزید بہتر ہوجائے گی۔ واٹرٹریٹمنٹ کے الگ پلانٹس لگا رہے ہیں،گوبرسے انرجی کے پلانٹس الگ ہیں،وزیراعلیٰ
 

Ansa Awais

Content Writer