ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

برائلر کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،روزانہ کی بنیاد پر برائلر مرغی کے انڈے اور گوشت مہنگا ہونے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی ، گوشت اور انڈے آسمان سے باتیں کرنے لگی، برائلر مرغی کا گوشت2  روپے مہنگا ہونے سے مارکیٹ میں 470 روپے کلو  پر فروخت ہونے لگاجبکہ  برائلرمرغی کےانڈے346روپےفی درجن اور  دیسی انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ،ڈیسی انڈہ70 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
 دوسری جانب فارمی و دریائی مچھلیوں کی قیمتوں میں مزید 100 سے 300 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

مچھلی فروشوں کا  کہنا ہے کہ  لوڈنگ قوانین لاگو ہونے سے کم مچھلی زیادہ گاڑیوں پر لانی پڑتی ہے،پہلے کم گاڑیوں پر اوور لوڈ ہوکر مچھلی آتی رہی سستی پڑتی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer