ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی فروخت میں کمی، بڑی وجہ سامنے آگئی

Cars in Pakistan
کیپشن: Cars in Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور شرح سود بڑھنے پر گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوگئی۔ نومبر میں گاڑیوں کی فروخت میں گیارہ فیصد، جبکہ موٹر سائیکل کی فروخت سات فیصدکم ہوئی ۔ یہی نہیں ٹریکٹر کی فروخت میں بھی چودہ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان کے آٹو موبائل سیکٹر کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔ رواں برس اکتوبر کے مقابلے نومبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 11 فیصدکمی ہوئی۔ اکتوبر کی 17 ہزار 413 یونٹس کی فروخت کےمقابلے ، نومبر میں 15 ہزار 351 گاڑیاں ہی فروخت ہوئیں۔ جولائی میں ایک ماہ میں 20 ہزار 699 گاڑیوں کی فروخت کے مقابلے،، نومبر میں 15 ہزار 351 گاڑیاں ہی بِک سکیں جو کہ 25 فیصد کی نمایاں کمی ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے کار فنانسنگ میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ گاڑیوں کی قیمت بڑھنے سے فروخت گھٹ رہی ہے۔رواں مالی سال کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد جولائی سے نومبر تک گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد کااضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے 5 ماہ کی 55 ہزار 779 یونٹس کے مقابلے ، رواں مالی سال 5 ماہ میں90 ہزار 303 یونٹس فروخت کیے جاچکےہیں.

اکتوبر کے مقابلے نومبر میں موٹر سائیکلوں کی فروخت 7 فیصد کمی سے 1 لاکھ 66 ہزار 30 یونٹ رہی جبکہ نومبر میں ٹریکٹر کی فروخت 14 فیصدکمی سے 4 ہزار 617 یونٹ رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer