سٹی 42: اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں آج سے 24 دسمبر تک آن لائن جمع کراسکیں گے، تبادلوں کے آرڈرز 5 جنوری سے جاری کیے جائیں گے۔
تبادلوں کی آن لائن درخواستیں جمع کرنے کیلئے سکول انفرمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیا گیا۔اساتذہ تبادلوں کیلئے آج سے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔اساتذہ کی آن لائن درخواستیں 24 دسمبر تک وصول کیجائیں گی۔درخواستوں کی تصدیق 25 سے 31 دسمبر تک کیجائے گی۔اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز 5 جنوری سے جاری کیے جائیں گے۔