نفرت انگیز تقریر محمود خان اچکزئی کو مہنگی پڑگئی

نفرت انگیز تقریر محمود خان اچکزئی کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین ) عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پنجابیوں کیخلاف شر انگیزی پرمبنی نفرت انگیز تقریر کی۔

تنویر ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تیرہ دسمبر کے جلسہ میں پنجابیوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی ایسی تقاریر سے پنجابی اور پٹھان کے درمیان سول وار شروع ہوسکتی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ لاری اڈا پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔ ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تھانہ لاری اڈہ پولیس سے 22 دسمبر کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔