ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسےواہگہ جلوشٹل ٹرین نےسفر کا آغاز

لاہورسےواہگہ جلوشٹل ٹرین نےسفر کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) زندہ دلان لاہورکی بڑی تعدادسیروسیاحت کےلیے بذریعہ ٹرین واہگہ تک کا سفر کرنے ریلوے سٹیشن پہنچ گئی۔
تاریخی مقامات،لاہوری کھابوں اورشہری ثقافت کی تصاویرسےمزین نئی چلنےوالی شٹل ٹرین واہگہ کی جانب رواں دواں،افتتاح کے بعد پہلے روزہی بچے،نوجوان اورفیملیز جلو ٹرین کاسفرکرنےپہنچ گئے، ٹرین میں سوار مسافرٹکٹ چیک کرانےکے بعد ریل گاڑی کےسفر سےمحظوظ ہوتے رہے۔ ایک طرف زندہ دلان لاہورفیملیز کے ہمراہ ٹرین میں شہر کےنظارے کرتے رہے تو دوسری طرف نوجوان ہلہ گلہ اور بھنگڑے ڈالتےنظر آئے۔
مسافروں نےسیاحت کےفروغ کےلیےشٹل ٹرین کی بحالی کو ریلوے انتظامیہ کی اچھی کاوش قراردیا، انکا کہنا تھا کہ کم قیمت میں بہترین تفریح پروزیر ریلوےشیخ رشید کےشکر گزار ہیں۔ لاہور سےشٹل ٹرین مغلپورہ،ہربنس پورہ اور جلو سے ہوتی ہوئی ایک گھنٹےکا سفر طے کرکے واہگہ پہنچی،جہاں مزید ایک گھنٹہ رکنے کے بعد واپس لاہور ریلوے سٹیشن کے لیےروانہ ہوئی۔