ڈیفنس میں سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

ڈیفنس میں سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل
کیپشن: City42 - Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈیفنس سی کے علاقے میں تلخ کلامی پر سالوں نے بہنوئی کو  چھریاں مار کر  قتل کر دیا۔  پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے ڈیرہ چال کے رہائشی ابو تراب نے ڈیڑھ سال قبل سمرین نامی لڑکی سے پسند کی شادی تھی۔ شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی تاہم سالوں نے معمولی تلخ کلامی کے بعد بہنوئی کو چھریاں مارکر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رجب، سحر اور چاند کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer