(سعود بٹ): سٹی 42 کی خبر پر ایکشن، نیب لاہور نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی، متاثرین نے اظہار تشکر ادا کیا۔
متاثرین ایڈن ہاؤسنگ نیب آفس کے باہر ڈی جی نیب کے حق میں جمع ہوئے، نیب ذرائع کے مطابق ایڈن انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو رقم واپس لوٹانے کی آفر کی گئی۔ ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ سلیم شہزاد نے ہاؤسنگ انتظامیہ کو شہریوں کو مارچ 2018ء تک پلاٹوں کی فراہمی کی ڈیڈ لائن دی۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خریداری کیلئے 2009 سے اقساط ادا کر ر ہے تھے۔ 2012 میں قبضے کے وعدے کے باوجود انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئی۔ انکا کہنا تھا کہ ایڈن ہاؤسنگ نے وعدہ پورا نہ کیا تو ایڈن ٹاورز کا گھیراو بھی کیا جائے گا۔
متاثرین نے ڈی جی نیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مسلسل کارروائی کی استدعا بھی کی۔