محکمہ سکول ایجوکیشن کا انرولمنٹ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے نیا کارنامہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا انرولمنٹ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے نیا کارنامہ
کیپشن: City42 - Students Enrolment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ): محکمہ سکول ایجوکیشن کا بچوں کی انرولمنٹ پورا کرنے کیلئے ایک اور کارنامہ، پنجاب کے سکولوں میں پڑھنے والے ایک لاکھ 60 ہزار بچوں کی شناخت نہ ہوسکی، لاہور میں 9 ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ جعلی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں پڑھنے والے 1 لاکھ 60 ہزار بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ای ٹیگنگ کے ذریعے بچوں کے والدین کا نادرا سے ریکارڈ نہیں مل سکا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بچوں کی درست معلومات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔ لاہور میں 9 ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ جعلی ہوئی۔ اٹک میں 2000 اور بہاولپور میں 3000 بوگس انرولمنٹ ہوئی۔ بھکرمیں 2000، چکوال 1500، چنیوٹ 2500، فیصل آباد میں 6000 جعلی انرولمنٹ کی گئی۔ گوجرانوالہ میں 9000، حافظ آباد 2000، جھنگ 3000، قصور میں 9000 اور لیہ میں 5000 بچوں کی بوگس انرولمنٹ کی گئی۔

اسی طرح میانوالی میں 3000، ملتان 7000، مظفرگڑھ 6000 اور ننکانہ صاحب میں 2000 بچوں کی غلط انرولمنٹ ہوئی۔ نارروال میں 4000، اوکاڑہ 6000 اور پاکپتن 4000 بچوں کی جعلی رجسٹریشن ہوئی۔ رحیم یارخان میں 8000، راجن پور 2500، راولپنڈی میں 5000، ساہیوال 2500 اور سرگودھا میں 705 بچوں کو جعلی انرولمنٹ ہوئی۔ شیخوپورہ میں 8000، سیالکوٹ 2300 اور وہاڑی 6000 سے زائد غلط انرولمنٹ ہوئی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کے نام اور والد کے شناختی کارڈ نمبر غلط لکھے گئے، بچوں کی مکمل معلومات کیلئے سکول سربراہوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔