سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار کے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی نمایاں کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔