ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے متصل جسٹس عبدالخالق روڈ ؛ گڑھے شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گئے

 ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے متصل جسٹس عبدالخالق روڈ ؛ گڑھے شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے متصل جسٹس عبدالخالق روڈ کی خراب صورتحال سامنے آگئی ۔
سڑک پرموجود گڑھے رہائشیوں کے لیے اذیت کا باعث بن گئے۔ایک سال قبل سیوریج لائن ڈالی گئی تاحال سڑک کوایسےہی چھوڑدیاگیا۔سڑک کی خراب حالت کےباعث آمدورفت میں دشواری ہوتی ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کےبعد اس سڑک سے گزرنا ناممکن ہو جاتاہے،اندھیرےکیوجہ سے اکثر سڑک پر حادثات رونما ہوتے ہیں،ترقیاتی کاموں کاملبہ یہاں پڑاہےجوکہ حادثات کیوجہ بن رہا ہے،
علاقہ مکینوں  نے متعلقہ انتظامیہ سےنوٹس لیکرمسائل حل کرانےکامطالبہ کیا ہے ۔