ویب ڈیسک : پنجاب کے شہر بھلوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 13 بھینسیں دلدل میں پھنسنے سے ہلاک ہو گئیں۔
بھیرہ سیم نالے میں 20 بھینسیں دلدل میں پھنسیں جن میں سے 13 ہلاک جبکہ 7 کو زندہ نکال لیا گیا۔
متاثرہ زمیندار نے کہا کہ ہلاک ہونے والی بھینسوں کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، سیم نالے کی صفائی نہ ہونے سے بھینسیں دلدل میں پھنسیں۔ زمیندار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہلاک بھینسوں کے نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کی اپیل کی۔