ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرمز کھولنے کا فیصلہ امریکا کیجانب سے معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد سے مشروط ہے: عباس عراقچی

ہرمز کھولنے کا فیصلہ امریکا کیجانب سے معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد سے مشروط ہے: عباس عراقچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اس کے ساتھ باقاعدہ بات چیت بھی نہیں ہو رہی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر اور پاکستان ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں جنگ کے خاتمے کا اعلان ہوا تھا، قابل توسیع جنگ بندی کا نہیں، جنگ کے خاتمے کے بعد حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کی خاطر 60 روز کی مہلت تجویز کی گئی تھی، امریکا نے ساٹھ روز کی مہلت کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں جنگ دوبارہ شروع ہو گئی۔ 

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور عمان کے تکنیکی مذاکرات کا تعلق آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لیے سمندری راستے سے ہے، عمان کے ساتھ راستے کا تعین اور آبنائے ہرمز کھولنا 2 الگ معاملات ہیں، ہرمز کھولنے کا فیصلہ امریکا کی جانب سے معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔