ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کُنڈل شاہی آبشار پر بنا پُل  پانی میں بہہ گیا

Jagran bridge, Nelum flood, city42, Kashmir disaster
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وادی نیلم کے جاگراں نالے میں شدید طغیانی کے باعث کُنڈل شاہی آبشار پر بنا پُل  پانی میں بہہ گیا۔

آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے دریا پر بنے 6  پل بہہ گئے،  بارش سے متعلق حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، مظفر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 ارکان سمیت8  افراد جاں بحق ہوئے۔

2018 میں سیاحوں کی بڑی تعداد کے پُل پر چڑھنے سے  وادیِ نیلم میں کنڈل آبشار پر بنا   پُل ٹوٹ گیا تھا، اس وقت پُل ٹوٹنے سے 25 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Caption پل کے بہہ جانے کے فوراً بعد کا یہ منظر فیس بک پر موجود ایک ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔